جمیل احمد
August 31, 2021

اگر آپ کے بچے میں یہ 13 علامات ہیں تو وہ غیر معمولی بچہ ہو سکتا ہے

اگرچہ ہونہار بچےکی پہچان کےلیے کوئی سادہ اور آسان فارمولا موجود نہیں، لیکن آج ہم چند خصوصیات کی بات کریں گے جو غیر معمولی بچے کو دوسرے بچوں  سے ممتازکرتی  ہیں۔اگر آپ کے بچے میں یہ ساری کی ساری یاکچھ علامات نظر آئیں تو کسی ماہر تعلیم سے مشورہ کریں تاکہ اس پر خصوصی توجہ دی جا سکے۔

غیر معمولی بچوں کی چند خصوصیات یہ ہیں:

1۔ اپنی کلاس سے دو یا اس اسے اوپر کے درجوں کی سطح تک پڑھنے اور زبان کی باریکیا ں سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

2۔کئی قسم کا مواد پڑھنے یا ایک ہی مضمون کی گہرائی میں جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

3۔نئی معلومات کو تیزی سے سیکھنے اور دیر تک یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

4۔اپنی دلچسپی کے موضوع میں اتنا مگن ہو جاتے ہیں کہ بعض اوقات اپنے ماحول سے بے گانہ ہو جاتے ہیں

5۔ایک ہی وقت میں کئی سرگرمیاں تیار کر کے ان پر کام کر  سکتے ہیں

6۔اپنے اور ماحول کے بارے میں زبردست آگاہی رکھتے ہیں اور اس بارے میں مسلسل سوال کرتے ہیں

7۔چیزوں کے باہمی  تعلق اور ان کے مضمرات  کو سمجھ سکتے ہیں  اور بڑی بڑی  معلومات کی باریکیوں میں جا سکتے ہیں

8۔ابتدائی عمر ہی میں دوسرے  بچوں کی نسبت زیادہ سہولت سےٹھوس معلومات سے تجریدی اور علامتی  تصورات کی طرف بڑھ سکتے ہیں

9۔طے شدہ معیار کے مطابق چیزوں کو پرکھ سکتے ہیں اور اکثراوقات  لوگوں کے قول و فعل میں  تضادکو محسوس کر لیتے ہیں

 10۔ اکثراوقات اپنے کاموں میں  آزادی ، خود انحصاری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

11۔تخلیقی سوچ کا استعمال کرتے ہوئے حالات کو مختلف نقطہ نظر سے دیکھنے ، متبادل راستے اپنانے ،نئی چیزوں کو  دریافت کرنے اور جدت پسندی کا رجحان رکھتے ہیں۔

12۔اپنی عمر کے بچوں سے کہیں زیادہ ہوشیار اور باخبر ہوتے ہیں اوران سے  مختلف دلچسپیاں رکھتے ہیں

13۔کئی طرح کے حالات میں قائدانہ کردار کا مظاہرہ  سکتے ہیں

اس کے علاوہ:

بچپن ہی میں غیرمعمولی چوکسی، نیند کی کم ضرورت ،کسی کام پر دیر تک توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت،اعلیٰ سطح کی سرگرمی کرنے کی صلاحیت،نگہداشت کرنے والوں کو جلدی پہچاننا اور مسکرانا، شور ، درد ، مایوسی پر شدید رد عمل کا اظہار، غیر معمولی یادداشت، تیزی سے سیکھنا اور لطف اندوز ہونا، ابتدائی عمر میں زبان میں زیادہ مہارت، کتابوں سے دلچسپی، اچھی حس مزاح،تصورات، استدلال اور مسئلہ حل کرنے کی مہارت، بہترین تخیل کی مہارت اور حساسیت اور ہمدردی بھی بچے کے غیرمعمولی ہونے کی علامات ہیں۔

آخری بات یہ کہ ضروری نہیں کہ امتحانات میں کامیابی یا اچھے نمبر حاصل کر لینے والا بچہ غیر معمولی ہو۔ ایسے بچوں کی درست اور ماہرانہ تشخیص بچے کی بہتر اور متوازن نشو ونما کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی  ہے۔